i پاکستان

اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے، شیریں رحمانتازترین

December 30, 2022

وفاقی وزیر برائیماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی دوکروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں ابھی بھی 2کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کو تاثر دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے،شیری رحمن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں،وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی