i پاکستان

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس آج ہو گاتازترین

April 15, 2024

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس (آج) طلب کر لیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو صبح 11بجے طلب کیا ہے۔سپیکر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 28مارچ کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی