پی ٹی آئی رہنما وں نے کہا ہے کہ اپنی آزادی اور اپنی آنے والی نسل کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں آزاد ی کا سورج طلوح ہو کر رہے گا،ظلم کا سورج غروب ہوجائے گا ، غیر قانونی طور پر ہمارے کارکنان کا اغواء کررہے ہیں، جو مجرم ہیں، وہ آزادی سے گھوم رہے ہیں، پنجاب کی ساری پولیس نفری تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے میں لگے ہیں۔ہفتہ کے روز حماد اظہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلمان ممالک سے جو حکومت کو پیغام ملے ہیں، ا س سے مسئلہ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور اس ہفتہ ہم نے لوگوں سے ملاقات کی ہیں، سفارتکاروں سے ملاقات ہوئی ہے ،ا وراس حکومت کے عزائم ہم لوگ دیکھ رہے ہیں، اور جس طرح گرفتاریاں ہوئی ہیں اس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اور آج جو اس حکومت کے خلاف حقیقی آزادی کا جلسہ ہونے جارہا ہے ، لاکھوں لوگ اس جلسہ میں شرکت کریں گے ، اپنی آزادی اور اپنی آنے والی نسل کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے ، اور آزاد ی کا سورج طلوح ہو کر رہے گا ، اور ظلم کا سورج غروب ہوجائے گا ۔ اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی پورے پنجاب میں پولیس نے جو گرفتاریاں کی ہے سی آئی اے کی پولیس کی برانچ نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹھایا ہے اور اغواء کیا قانون میں لکھا ہے کہ مجرم کو 24گھنٹے میںعدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے جبکہ یہ لوگ 20مار چ سے گرفتار ہیں، اور ان کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی جی پنجاب کا سارا زور اس وقت تحریک انصاف کے کارکنا کو اٹھانے میں لگا ہوا ہے ، اس وقت غیر قانونی طور پر ہمارے کارکنان کا اغواء کررہے ہیں، اور جو مجرم ہیں، وہ آزادی سے گھوم رہے ہیں اور پنجاب کی ساری پولیس نفری تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے میں لگے ہیں، میرے علاقے سے میراللہ دتہ کو اٹھاکے لے گئے ہیں، غریب لوگوں کو پولیس گرفتار کررہی ہیں، اور ان کے پیسے بھی لے لئے ہیں، اور پھر پولیس کہتی کہ ہم ریاست ہیں اگر ہمارے خلاف بو لیں گے تو آپ غدار ہیں، سی آئی اے کے تھانہ میں تحریک انصاف کے 29کارکنان آپ کو نظر آئیں گے ، جو 4دن سے وہاں موجود ہیں، جو پولیس آفیسر اس میں شا مل ہیں، ان کو اس کا حساب دینا ہوگا جو آفیسر میںشامل ہیں، ان کے بارے میں ہمیں علم ہیں آج رات کو جلسہ عوام کی طرف سے حکومت کے منہ پر تھپڑ ہوگا ، آپ دیکھیںکہ اگر ہمارے یہ 15ہزار کارکنان بھی اغواء کریں پھر بھی یہ جلسہ ناکام نہیں کرسکیں گے ، کیونکہ ہر گھر کے اندر ہمارے کارکن ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی