i پاکستان

اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا، خواجہ آصف کا علی امین کو چیلنجتازترین

September 09, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 دن میں عمران خان کو رہا کرا کر دکھانا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی کے پی کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی تقریر پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا۔ اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین کو اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ وہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے۔ علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیا کہ اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرعمران خان کو 15 دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی