i پاکستان

اپ گریڈیشن کا معاملہ ،خیبرپختونخواہ میں اساتذہ سراپا احتجاج، تعلیمی ادارے بند ہوگئےتازترین

November 05, 2024

خیبرپختونخوا میںاپ گریڈیشن نہ ہونے پر پرائمری سکولوں کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث منگل کو صوبہ بھر پرائمری سکولز بند ہوگئے ۔آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ منظوری کے باوجود اپ گریڈیشن نہیں ہو رہی، تعلیمی سلسلہ معطل رہے گا، پرامن احتجاج میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔پرائمری سکول ٹیچرز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے پرائمری اساتذہ پشاور میں احتجاج کریں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی