i پاکستان

اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست، ایف آئی اے کو نوٹس جاریتازترین

September 02, 2024

لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتارکیا۔ ایف آئی اے نے ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔ عدالت اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت(آج) 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی