i پاکستان

اوپن یونیورسٹی نے مڈل ٹیک پروگرام متعارف کردیاتازترین

January 03, 2023

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام(ALP) کے تحت مڈل ٹیک پروگرام متعارف کردیا ہے ، یہ پروگرام اُن بچوں/نوجوانوں کی مدد کے لئے ہے جو کسی وجہ سے سکول کی تعلیم حاصل نہیں کرسکے اور وہ حصول تعلیم کے خواہشمند ہیں، ایسے نوجوان اپنی ضروری تعلیم کو نسبتاً کم وقت میں مکمل کرنے کے لئے اس پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، اِس پروگرام میں داخلوں کا آغاز 15جنوری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2023ء سے ہوگا۔داخل ہونے والے طلبہ کو فاصلاتی نظام کے تحت ٹیکنالوجی کی مدد سے مخلوط ذرائع سے تعلیم دی جائے گی۔ابتدائی طور پر یہ پروگرام مخصوص شہروں میں پیش کیا جارہا ہے۔مڈل ٹیک پروگرام کے بارے میں مزید معلومات ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔15۔جنوری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2023ء کے داخلوں میں یونیورسٹی نوجوانوں کو آن لائن پیسے کمانے کے ہنر سکھانے کے لئے BFٹیکنالوجیز کے تعاون سے ای ۔کامرس کی مہارتیں اور آن لائن کورسز بھی آفر کررہی ہے۔سرٹیفکیٹ کورسز میں ورچوئل اسسٹنٹ)ہول سیل(۔ایمیزون، ورچوئل اسسٹنٹ )پرائیوٹ لیبل(۔ایمیزون، ورچوئل سٹور مینجر ۔ دراز، ورچوئل ٹریڈر۔علی بابا،شاپیفائی ڈراپ شپنگ اور فیس بک ایگزیکٹو مارکیٹنگ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی