i پاکستان

اوورسیز پرموٹرز ایسوسی ایشن کا سعودی ویزوں کے اجرا میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کو ختم کرنے کا مطالبہتازترین

November 11, 2024

اوورسیز پرموٹرز ایسوسی ایشن نے سعودی ویزوں کے اجرا میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی مدت تین ماہ سے کم کرکے دو ماہ کرنے سے سعودی عرب سے جاری ہونے والے ویزوں کی مدت ختم ہو جانے سے پاکستانی ہنرمندوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔ایک بیان میں اوورسیز پرموٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے سعودی عرب سے جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تصدیق سعودی چیمبر آف کامرس کے بعد سعودی وزارت خارجہ سے تصدیق کی نئی شرط سے پاکستانی ہنرمندوں اور پروموٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کراچی کے سعودی قونصیلٹ سے مبینہ طور پر بغیر رشوت دیئے ویزوں کا اجرا ناممکن بنانے سے اوورسیز پرموٹرز کی مشکلات میں اور اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے سعودی وزارت خارجہ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویزہ قونصلر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی