i پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیاتازترین

January 23, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کروایا، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا تھا۔درخواست میں موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی دنیا بھر میں تقریبا تعداد ایک کروڑ ہے، سمندر پار پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھجواتے ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں اس لیے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی