i پاکستان

اوکاڑہ،نجی کمپنی کی وین کو حادثہ، ایک ملازم جاں بحقتازترین

September 06, 2024

اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ملازمین کو لے جانیوالی نجی کمپنی کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے جو ساہیوال کا رہائشی تھا، زخمی ہونے والوں میں عرفان، الطاف ،وسیم، محمد روف، قمر عباس، نوید احمد ، محسن شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے ملازم کو اوکاڑہ کینٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی