i پاکستان

انتظارپنجوتھا بازیابی کیس، اچھی خبر دونگا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل نے جمعہ تک مہلت مانگ لیتازترین

October 29, 2024

اٹارنی جنرل نے انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں عدالت سے 2دن کا وقت مانگتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ میں جمعہ کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔ سلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ کوششیں جاری ہیں، دو دن دے دیں، مجھے تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن کام ہو جاتا ہے،ہم ایڈووکیٹ علی بخاری صاحب سے رابطے میں ہیں، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ انشا اللہ میں جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی