i پاکستان

انتظار پنجوتھا بازیابی کیس؛ اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلتتازترین

October 29, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست میں اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کوششیں جاری ہیں مجھے 2 روز کا وقت دیں ۔ تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے پر ہو جاتا ہے۔ ہم علی بخاری سے رابطے میں ہیں۔ انشا اللہ جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔ علی اعجاز بٹر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر 2 روز کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی