امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق کسی بھی طرح قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔میڈیاریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے۔جس کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی