انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 کیسز میں ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع کردی، پولیس کی استدعا پر عدالت نے تینوں مقدمات میں سماعت ملتوی کردی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی اور توڑپھوڑ پر درج 6 مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت پہنچ گئے، جج نے حاضری لگوا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو جانے کی اجازت دے دی۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نئی کچہری میں پہلا دن ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے افتتاح کیا ہے، جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ نئی کچہری کا سب سے زیادہ فائدہ تو انہی کو ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی