i پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکمتازترین

July 19, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، ان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی