i پاکستان

انسدادِ دہشتگردی عدالت، عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائرتازترین

February 28, 2023

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، سیاسی انتقام کے باعث مجھے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔ سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی