i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظورتازترین

November 29, 2024

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے انیس پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار انیس پی ٹی آئی کارکنان کو رات دیر گئے پیش کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں رات ساڑھے 10 بجے پیش کرنے پر جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر طارق خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے رات ساڑھے 10 بجے ملزمان کو پیش کرنے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو تاخیر سے پیش کرنے کی وجہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا تھا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا، تاہم عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتار کارکنان نے عدالت میں مقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی