i پاکستان

انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں ہیں؟ مشعال ملکتازترین

August 15, 2022

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں۔ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،75سال سے بھارت نے ہمارا آزادی کا حق چھین رکھا ہے، آزادی ملنے تک بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہیں، انسانیحقوق کی تنظیمیں بتائیں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی