سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں انصاف دم توڑ چکا ہے اور غریب آدمی کے لئے جینا دوبھر ہو گیا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ مارا، ایس ایچ او آبپارہ نے گھر سے گھڑیاں، نقدی اور جوتوں کے نئے جوڑے بھی لے لئے ، پولیس نے کہا تھا کہ واپس کر دیں گے لیکن نہیں ملیں۔ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ مری میں مجھے شفٹ کیا گیا تھا، جس ڈی ایس پی نے مجھے گدا اور رضائی دی اسے تبدیل کر دیا گیا، یہ ظلم کی انتہا ہے، انصاف سسکیاں لے رہا ہے، انصاف دم توڑ چکا ہے، انصاف تک رسائی نہیں رہی، غریب آدمی کے لئے جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی