i پاکستان

انٹرنیٹ ہے نہیں اور بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں، پی پی کے حکومت پر تنقیدی وارتازترین

December 18, 2024

حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نیسست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں؟۔شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا؟ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی