تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جمعرات کو بھی برقرار رہا۔ تفصیل کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی