الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہے، جس میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مخر کی استدعا بھی مستردکی گئی ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سیپارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ2017کی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ دادی ہے، شق209تھری کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی