انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج کا معاملہ فیل طلبہ کو 15 سے 20 فیصد گریس مارکس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے وزیر تعلیم کو رپورٹ پیش کر دی، جس میں نتائج، اسسمنٹ اور تعلیمی اداروں کی صورتحال پر تفصیلی نکات شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فیل طلبہ کو فزکس، میتھس میں 15 اور کیمسٹری میں 20 فیصد گریس مارکس کی سفارش کی گئی ہے، دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج پر نظرثانی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر بورڈز کے نتائج میں فرق پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زولوجی، بوٹنی، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان میں گریس مارکس کی سفارش نہیں کی گئی،15 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات سے قبل فیصلہ متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی