i پاکستان

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہوگیاتازترین

August 29, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے پر برقرار ہے۔واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تینوں دن ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی تھی تاہم وہ سلسلہ تھم گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کے حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 450 پوائنٹس بڑھ کر 78444 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی