انٹر بینک میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ یا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 283 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی