i پاکستان

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ،ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیاتازترین

October 29, 2024

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبارہ ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 68 پیسے کا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی