پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی55ویں سالگرہ 3مارچ کو منائی جائے گی۔انضمام الحق 3مارچ 1970ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیںان کو انضی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ22نومبر 1991ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی