چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ا مریکی وفد سے ملاقات کے معاملہ پر مجھے سپیکر آفس سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی نہ سپیکر آفس سے کوئی کال آئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر قابل احترام ہیں، کراس ٹاک ڈسکشن نہیں کرنا چاہتا۔ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر آفس سے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، اسپیکر نے کسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی۔یاد رہے کہ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات کو اسپیکر قومی اسمبلی نیامریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جس میں بیرسٹرگوہر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی