وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے شعبہ معدنیات میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔وزیر اعظم سے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایرک میئر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانا ضروری ہے ، انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر امریکی عہدیدار ایرک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی ، امریکی وفد نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی