i پاکستان

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات، جامع شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیاتازترین

December 14, 2024

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات کی جس میں جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس بل فوسٹر ، گلین آئیوی اور ڈیوڈ شویکرٹ سے ملاقاتیں کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو معاشی روابط کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کانگریس مین گلین آئیوی سے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر اچھی بات چیت ہوئی ۔ سیاست سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن کانگریس فل فوسٹر سے مل کر اچھا لگا ۔ملاقات میں باہمی طور پر سودمند شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا اور جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی