i پاکستان

امپورٹڈ حکومت کو اپریل میں جنرل الیکشن کیلئے مجبور کر دینگے،مسرت جمشیدتازترین

January 20, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے جو کہ سراسرغیر آئینی ہے، ہم انہیں اپریل میں جنرل الیکشن کے لئے مجبور کر دیں گے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ میں کرپشن مقدمات ختم کرنے کے علاوہ اس ٹولے نے کچھ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی