i پاکستان

امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا، فرخ حبیبتازترین

August 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے،امپورٹڈ حکومت غیرآئینی کاموں میں مصروف ہے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہی، ان کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت غیر آئینی کاموں میں مصروف ہے، قانون اور آئین کی حاکمیت موجود نہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھتی ہے، عمران خان پر پابندی لگائی گئی، پیمرا چیئرمین کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے لیے لایا گیا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم ملک میں جلسہ کررہے ہیں آج ہری پور میں جلسہ ہے، عوام کے پاس جارہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ ہے، آج ہری پور میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی