i پاکستان

امن و امان ،معیشت کے ابتر حالات پر عوام کوشدید تشویش ہے' مسرت جمشید چیمہتازترین

August 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان اور معیشت کے ابتر حالات پر عوام کوشدید تشویش ہے ،جعلی مینڈیٹ اور سہاروں کے ذریعے کھڑی حکومت موجودہ حالات میں غیر معمولی فیصلے نہیں کر سکتی،دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومتی نمائندوں نے اپنی ساری توجہ صرف بیان بازی پر مرکوز کر رکھی ہے ، اتفاق رائے پیدا کرنے کی بجائے نفاق پیدا کیا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کو نظر انداز کر کے حالات میں سدھار لایا جاسکتا ہے یہ تو ان کی خام خیالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان ملک اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جس پر ساری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی