پی ٹی آئی کو کوئٹہ میں جلسے کے لیے ضلعی حکومت کی جانب سے اجازت نہ مل سکی۔تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب سٹیڈیم یا ہاکی گرائونڈ میں جلسے کیلئے درخواست دی تھی، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے خدشات ہیں، سکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہو گا، خلاف قانون اگر کوئی بھی اقدام کیا گیا تو کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں جلسہ کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے اعلان کے پیش نظر ریلوے ہاکی گرائونڈ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ریڈ زون اور ہاکی چوک پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی