امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت (آج) منگل کو بمطابق 13رجب المرجب نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا۔حضرت علی کے جشن ولادت کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک کے تمام شہروں کی مساجد میں منعقدہ محافل اوردیگر تقریبات کے دوران حضرت علی المرتضیٰ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلئے ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا،حضرت علی کرم اللہ وجہہ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو 19 رمضان40ھ کو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نماز میں ایک زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے زخمی کیا گیا، زہر کے اثر سے 3 دن جانکنی کی حالت میں رہنے کے بعد 21 رمضان کو آپ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہرنجف میں مرجع الخلائق ہے
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی