i پاکستان

الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے،سلمان اکرم راجہتازترین

January 08, 2025

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں جس سیاست کا متمنی ہوں اس میں سیاسی مخالف دشمن نہیں تصور ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاست کی ضرورت ہے جو انسانی وقار کی خواہش رکھتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عورت کے کردار و جسم کا تمسخر اور جھوٹی تصاویر کا سہارا سیاست نہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی