i پاکستان

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیاتازترین

October 02, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں 2 روز کے وقفے کے بعد روپیہ پھر سے تگڑا ہوگیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے گر کر 277 روپے 69 پیسے پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر جو جون 2023میں 333 روپے کا مل رہا تھا اب 278 روپے کا ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی