i پاکستان

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرارتازترین

June 11, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان منگل کو بھی برقرار رہا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے ڈالر 278 روپے45 پیسے پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےآغازسے ہی تیزی کارجحان ہے، 100 انڈیکس میں 400 سیزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس سے انڈیکس 73 ہزار660 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی