تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 21 پیسے کے اضافے سے 278.33 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.54 پر بند ہوا تھا۔مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی سطح پر جمعرات کو یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر چار ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا کیونکہ امریکی افراط زر میں کچھ کمی کے اشارے نے ان توقعات کو تقویت دی کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرح سود میں کمی سے بچ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی