i پاکستان

القادر ٹرسٹ کیس، نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7جون کو طلب کر لیاتازترین

June 02, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7جون کو طلب کرلیا،نیب نوٹس میں 190پائونڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو 7جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے قبل 23مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،خیال رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نیب میں 190ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی