i پاکستان

القادر ٹرسٹ بلیک اینڈ وائٹ کیس، عمران کو جواب دینا پڑے گا، مفتاح اسماعیلتازترین

January 31, 2025

عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کوعوام کو جواب دینا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی نہیں، ملک کا اصل مسئلہ غربت بڑھ رہی ہے، بانی نے پہلے امریکی غلامی نامنظور کہا، اب ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہواں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم شہبازشریف پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی؟۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی میں بھی مقبولیت نہیں، شہباز شریف کو کچھ ڈلیور بھی کرنا چاہیے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی