رہنما تحریک انصاف و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتی فیصلوں کو نہیں مانا جا رہا، حکومت خودکش حملہ کرنا چاہتی ہے، حکومت مظلومیت کا رونا رو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سخت بخار ہے مگر میرا علاج نہیں کروایا جارہا، میرے کندھے اور کہنی میں پانی بھر گیا ہے، دوبارہ میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے دوسرے میڈیکل بورڈ نے بھی کہا ہے کہ فیزیوتھراپی کرائی جائے، جیل والے عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہتے ن لیگ اور پی پی پی آزاد عدلیہ کو نہیں مانتی، الیکشن ترمیمی ایکٹ میں ن لیگ اور پی پی پی نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے، یہ فاشسٹ لوگ ہیں ان کے ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے اس قانون سازی سے کچھ بھی نہیں ہو گا بلکہ ان کے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی