i پاکستان

الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پوری پارلیمنٹ کا ہے، راجہ پرویز اشرفتازترین

May 15, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسیٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سیلااینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی