i پاکستان

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر موجود فارم 45، 47 کی تصدیق کی منظوری دیدی، افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئیںتازترین

September 05, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویب سائٹ پر موجود فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دی۔ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے گئے فارمز کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے۔ پی کے 1 سے 115،پی پی 1 سے297،پی ایس 1 سے120 اور پی بی 1 سے51 تک کیٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک کو تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر مقررکیا گیا ہے۔ فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے۔ٹیمز پولنگ اسٹیشن کی لسٹ کیمطابق اپ لوڈ کیے گئیفارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی اور مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی کریں گی۔ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں اور اس بات کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارم 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے۔ ٹیمز کو اپنا کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی