i پاکستان

الیکشن کمیشن نے مزید 3سینیٹرزاورارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی، نوٹیفکیشن جاریتازترین

January 27, 2023

الیکشن کمیشن نے مزید 3سینیٹرزاورارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹرعون عباس،سینیٹررخسانہ زبیری اورسینیٹرمنظوراحمد شامل ہیں،اس کے علاوہ ارکان سندھ اسمبلی سید فرح احمد شاہ اورحمیرسنگھ کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 24جنوری کو بھی گوشوارے جمع کروانے پر16اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی جن میں 4سینیٹرز12ارکان اسمبلی شامل تھے،واضح رہے کہ ان ارکان کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر معطل کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی