i پاکستان

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیےتازترین

December 12, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لئے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کئے گئے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت(آج) منگل کو ہی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی