i پاکستان

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایتتازترین

August 02, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکانٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔ کمیشن نے کہا کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی