i پاکستان

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہمی کی ہدایتتازترین

April 30, 2024

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے موقف اپنایا کہ ہم نے 9مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، کمیشن نے اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 24اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی