سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی