i پاکستان

الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام ، میڈیا روم میں مائیک والا کیمرہ لگا دیا گیاتازترین

March 07, 2023

آئینی ادار ے کا غیرآئینی اقدام ،الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر صحافیوں کی جاسوسی شروع کردی،صحافیوں کے بارہا کہنے کے باوجود الیکشن کمیشن کے میڈیا روم سے مائیک والا کیمرہ نہ اتارہ جاسکا،صحافیوں کو کہناہے کہ صحافیوں کی نجی ویڈیوز ،گفتگو ریکارڈ کرنا غیرقانونی ہے صحافیوں کے لیے بنائے گئے مخصوص دفتر سے فورا مائیک والا کیمرہ اتارا جائے ۔اس خبررساںادارے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اندر صحافیوں کے لیے بنائے گئے مخصوص کمرے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مائیک والاکیمرہ لگایا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بیٹ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جب اس کا علم ہوا کہ یہ عام کیمرہ نہیں بلکہ اس میں مائیک بھی لگاہواہے اور اس کیمرے کے ذریعے ان کی آواز کی ریکارڈنگ بھی سنی جاتی ہے تو انہوں نے ترجمان الیکشن کمیشن سے اس پر شدید احتجاج کیا اور کمرے سے فورا مائیک والا کیمرہ ہٹانے کا کہا جس پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں مائیک والا کیمرہ ہٹانے کی یقین دہانی کرائی مگر اس کے باوجود ابھی تک مائیک والا کیمرہ ہٹایا نہ جاسکا،میڈیا روم سے مائیک والا کیمرہ نہ ہٹانے پر بیٹ رپورٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے صحافیوں کاکہناہے کہ ہمارے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خود کمرہ مختص کر رکھا ہے، اب اس میں مائیک والا کیمرہ بھی لگادیاہے جس سے صحافیوں کی نجی گفتگو ،ویڈیو یکارڈ کرکے سنی جاسکتی ہے، پورے پاکستان میں میڈیا کا ایک بھی ایسا دفتر نہیں ہے جہاں پر ان کی نگرانی کے لیے کیمرہ لگایا گیا ہوجبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہماری جاسوسی کے لیے مائیک والا کیمرہ لگادیاہے باربار کہنے کے باوجود کیمرہ ہٹایا نہیں جارہاہے صحافیوں کے کام میں آسانی پیداکرنے کے بجائے الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے لیے مسائل پیداکررہاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے صحافیوں کے اجازت کے بغیر ان کی نجی زندگی کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کرنا غیرقانونی عمل ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان فورا اس عمل کو بندکرئے ۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بار بار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی